• Welcome to Habibi Comics

    یورپ آنے سے پہلے یار دوست بڑا للچایا کرتے تھے کہ بھائی یورپ جائیں گے۔ کچھ پڑھیں گے، کچھ دیکھیں گے، اور بہت کچھ سیکھیں گے۔ ہمارے یورپ آنے سے کچھ دن پہلے ایک جگر اسپیشل برائون لیدر جیکٹ گفٹ لے کر آیا ۔ بڑی حسرت بھری نظر ڈالتے ہوئے بولا" بھائی!۔۔۔ یورپ جا رہا ہے،۔۔۔ وہاں تو گوریاں بھائی کی گندمی رنگت پر اُٹھ اُٹھ کر مریں گی۔"۔ ہم ہنس دئیے کہ "رہنے دو اپنی استادیاں"۔

    "جیکٹ لایا ہوں۔۔۔ کہ بھائی یورپ میں ذرا ٹشن سے گھومے"۔ ہم نے عرض کی کہ بھائی فن لینڈ کی سردی میں یہ جیکٹ مشکل سے ایک ہفتہ ہی چلے گی، تو جگر نے دور نظر ڈالتے ہوئے سمجھداروں والے انداز میں کہا تھا۔

    "بھائی! قبولیت کے لئے ایک لمحہ ہی کافی ہوتا ہے"ْ۔ ہم نے بھی گردن ہلائی، کہ بات تو ٹھیک کہہ رہا ہے۔ شائد وہی قبولیت کی گھڑی تھی کہ آج 11 سال بعد ایک گوری کے ساتھ رہ رہے ہیں، البتہ گوری اُٹھ اُٹھ کر تونہیں مری،۔۔۔ لیکن برتن منجوا منجوا کر یقینا ہمیں مار ڈالے گی۔ اسی تمام واقعے کو تصویر دیتا ہوا حبیبی کومیکس آپ کی نظر کرتے ہیں۔ آپ کی رائے اور کمنٹس کا انتظار رہے گا۔

     

    *Gori = Western Girl

    broken image
  • جناب حبیبی صاحب! تڑکے کے ساتھ ڈیٹ پر

    broken image